حضورﷺ کی 5 نصیحتیں نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا
کون ایسا شخص ہے جو مجھ سے پانچ باتوں کو سن کر ان پر عمل کرے یاکم از کم ایسے شخص کو بتاوے جوان پر عمل کرے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ عرض کرتے ہیں:
اے اللہ کے رسولﷺ میں ایسا کروں گا۔
فرماتے ہیں۔ کہ نبیﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور ( پانچ باتوں کو شمار کیا۔
حرام کاموں سے بچو، سب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔
اللہ کی تقسیم پر راضی رہو، سب سے بڑے فنی بن جاؤ گے۔
اپنے پڑوسی سے حسن سلوک کرو، مؤمن بن جاؤ گے۔
جواپنے لیے پسند کرتے ہولوگوں کیلئے بھی وہی پسند کرو مسلمان ( کامل ) بن جاؤ
گے۔
زیادہ نہ ہنسا کرو، کیونکہ زیادہ ہنسنادل کومردہ کر دیتا ہے۔( ترندی)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں