اسم اَلْقُدُّوْسُ کے خواص
اَلْقُدُّوْسُ جو کوئی ہزار (۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے گا سب سے بے پرواہ ہو گا (یہاں تک کہ ناجائز شہوت سے بھی) جوشخص دشمن سے بچنے کیلئے بھاگتے وقت اس کو کثرت سے پڑھے گا محفوظ رہے گا۔ جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔ جو اس کو تین سوانیس (۳۱۹ ) بارشیر ینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلا دے تو دشمن مہربان ہو جائے گا۔ جوزوال کے بعد ایک سوستر (۱۷۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کا دل منور ہو گا اور روحانی امراض سے پاک ہو جاۓ گا۔ جو کوئی چالیس (۴۰) دن تک خلوت میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اس کا مقصد حاصل ہوگا اور دنیا میں اس کی قوت تاثیر ظا ہر ہو جائے گی۔ اگر کوئی اس کو رات کے آخری حصہ میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہو جاتی ہے .. نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس(۱۵۰) بار( سبوح قدوس رب الملائكة والروح) کہ کر پھر اس کو ایک روٹی پرلکھ کر جو شخص کھاۓ دو تمام آفات سے محفوظ رہے گا اورا سے عبادت کی توفیق ہوگی۔ جو جمعہ کی نماز کے بعد( سُبُّوْحُٗ قُدُّوْسُٗ) روٹی کے ٹکڑے پرلکھ کر کھاتا رہے فرشتہ صفت ہوجاۓ گا۔