اسم اَلسَّلَامُ کے خواص
اَلسَّلَامُ
جو ہمیشہ صبح کی نماز کے بعد ہزار(۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے گا اس کا علم زیادہ ہوگا ۔
اگر کوئی اس اسم کو ایک سو اکتالیس (141) بار یا ایک سو اکسٹھ (161) بار پڑھ کر بیمار پر دم کرے تو بیمار صحت پاۓ گا۔
جواس اسم کو کثرت سے پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے دشمن سے بے خوف رہے گا۔
بیمار یا خائف اگر ایک سو گیارہ (111) بار پڑھ کر دم کرے تو بیماری اور خوف سے محفوظ رہے گا۔
یہ اسم مبارک چھ سونوے (۲۹۰ ) بارشیر ینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے تو دشمن مہربان ہو جائے ۔
اگر کوئی ایک سوا کیس بار یہ اسم اور (سَلٰمُٗ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ) کسی مریض پر پڑھے تو مریض شفاء پاۓ گا۔
اگر کوئی شخص مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ اسم ایک سو چھتیسں(136)
بار اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ مریض سن لے تو انشاءاللہ اس کو شفاء ملے گی۔
ہر فرض نماز کے بعد پندرہ مرتبہ(اَللّٰهُمَّ يَاسَلَامُ سَلِّمْ) پڑھتا رہے ہر طرح کی سلامتی ہوگی۔
جو کوئی کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا انشاءاللہ ہر آفت سے محفوظ رہے گا ۔
جو کوئی ایک سو پندرہ(۱۱۵) مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر بیمار پر دم کرے گا اللہ تعالی اس کو صحت وشفاء عطافرماۓ گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں