اسم اللّٰہ کے خواص
اللّٰہ
روزانہ ایک ہزار بار پڑھنے سے کمال یقین نصیب ہوتا ہے۔
جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پاک وصاف ہو کر خلوت میں پڑھنے سے مقصود آسان ہو جاتا ہے، خواہ کیسا ہی مشکل ہو۔
جس مریض کے علاج سے اطباء عاجز آ گئے ہوں ۔اس پر پڑھا جاۓ تو اچھا ہو جاتا ہے بشرطیکہ موت کا وقت نہ آگیا ہو۔
ہرنماز کے بعد سو(۱۰۰) بار پڑھنے والا صاحب باطن وصاحب کشف ہو جا تا ہے۔
چھیاسٹھ(۲۶) بارلکھ کر دھو کر مریض کو پلانے سے اللہ تعالی شفاء عطافرماتا ہے ۔ خواہ آسیب کا اثرکیوں نہ ہو۔
آسیب زدہ کیلئے کسی برتن پر اللہ اس برتن کی گنجائش کے بقدر لکھ کر اس کا پانی آسیب زدہ پر چھڑ کیں تو اس پر مسلط شیطان جل جاتا ہے۔
جو شخص اللہ کا محبت الہی کی وجہ سے ذکر کرے گا اور شک نہیں کرے گا وہ صاحب یقین میں سے ہوگا۔
جو ہر نماز کے بعد سات بار( ھُوَ اللّٰہُ الرَّحِیْمُ ) پڑھتار ہے گا اس کا ایمان سلب نہیں ہوگا اور وہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔
جوشخص ایک ہزار بار( یَا اَللّٰہُ یَا هُوَ ) پڑھے گا اس کے دل میں ایمان اور معرفت کو مضبوط کر دیاجاۓ گا۔
جو شخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر قبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک( یَا اَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ) پڑھتار ہے گا پھر اللہ تعالی سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالی اس کو عطافرمائیں گے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں