حضرت انس بن نضر کی شہادت
قصہ حضرت انس بن نضر کی شہادت کا حضرت انس بن نضر ایک صحابی تھے جو بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ ان کواس چیز کا صدمہ تھا اس پر اپنے نفس کو ملامت کرتے تھے کہ اسلام کی پہلی عظیمُ الشان لڑائی اور تو اس میں شریک نہ ہوسکا اس کی تمنا تھی کہ کوئی دوسری لڑائی ہو تو حوصلے پورے کردں۔ اتفاق سے احد کی لڑائی پیش آگئی جس میں یہ بڑی بہادری اور دلیری سے شریک ہوئے احد کی لڑائی میں اول اول تو مسلمانوں کو فتح ہوئی مگر آخر میں ایک غلطی کی وجہ سے مسلمانوں کو شکست ہوئی وہ غلطی یہ تھی کہ( حضور اکرم ) نے کچھ آدمیوں کو ایک خاص جگہ پر مقرر فرمایا تھا کہ تم لوگ اتنے میں نہ کہوں اس جگہ سے نہ ہٹنا کہ وہاں سے دشمن کے حملہ کر نے کا اندیشہ تھا جب مسلمانوں کو شروع میں فتح ہوئی تو کافروں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر یہ لوگ بھی اپنی جگہ سے یہ سمجھ کر ہٹ گئے، کہ اب جنگ ختم ہو چکی اس لئے بھاگتے ہوئے کافروں کا پیچھا کیا جائے اور غنیمت کا مال حاصل کیا جائے۔ ۔ اس جماعت کے سردار نے منع بھی کیا کہ آپ کی ممانعت تھی تم یہاں سے نہ ہٹو مگران لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ آپ کاارشادصرف لڑائی کے وقت کے واسطے تھا، وہاں سے ہٹ ...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں