اسم اَلرَّحْمٰنُ کے خواص
اَلرَّحْمٰنُ
(۱) ہر نماز کے بعد سو(۱۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہو جا تا ہے اور دنیا کے معاملات میں مدد کی جاتی ہے ۔
اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہرامر مکر وہ سے محفوظ رہتا ہے ۔
اسے لکھ کر اور دھوکر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے ۔
جو کوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دوسواٹھانوے(۲۹۸) بار پڑھے گا اللہ تعالی اس پر بہت رحم فرماۓ گا۔
جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس (۲۱) بار( يَارَحْمنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَ يَارَحِیْمَھُمَا) پڑھے گا اس کی ضرورت حاجت آسانی سے پوری ہوگی ۔
جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ يَارَحِیْمُ ) پڑھتا جاۓ اللہ تعالی اسے ظالم کے شر سے بچالیتے ہیں اور خیر عطافرماتے ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں