اسم اَلْعَزِيْزُ کے خواص

 

 اَلْعَزِيْزُ 

  1) جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ پڑھے گا اللّٰه تعالی اس کو معزز و متقی بنا دیں گے۔ 2) جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس بار پڑھتار ہے، وہ انشاءاللّٰہ کسی کامحتاج نہ ہوگا اور ذلت کے بعد عزت پاۓ گا۔ 3) اگر لوگ رات کے آخری حصہ میں جمع ہو کر دو دو ہزار بار یہ اسم مبارک پڑھیں تو رحمت کی بارش ہوگی۔ 4) جو( يَاعَزِيْزُ مِنْ كُلِّ عَزِيْزٍ بِحَقٍّ یَا عَزِیْزُ) پڑھے تو تمام مخلوق میں عزیز ہوگا۔ 5) جو اس اسم کو چورانوے (94) دن تک چورانوے (94) مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کرے وہ معزوکامران رہے گا۔ 6) جواس اسم کو چار سو گیارہ دن تک دوسو بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھے گا اس کے سب کام درست ہو جائیں گے۔ 7) جوا کتالیس بار صبح کو حاکم کے پاس جانے کے وقت یَا عَزِیْزُ پڑھ لیا کرے حاکم مہربان رہے گا۔ 8) جو عشاء کے بعد دو سو بار یَا عَزِیْزُ یَا عَزِیْزُ پڑھ لیا کرے اللّٰه تعالی کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو جاۓ گی ۔ 9)جوکسی (دشمن) کے لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کر کے ستر بار یہ اسم مبارک پڑھے و لشکر اللّٰه تعالی کے حکم سے شکست کھا جاۓ گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت انس بن نضر کی شہادت