اسم اَلرَّحِیْمُ کے خواص

 اَلرَّحِيْمُ 

 جو ہر روز سو(۱۰۰) بار پڑھنے کا معمول بنائے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہو جاتے ہیں۔ جواس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سےمحفونا رہتا ہے ۔ جو کوئی ہر روز یہ اسم پانچ سو (۵۰۰) بار پڑھے گا دولت پائے گا اورالّٰلہ تعالی کی مخلوق اس پر مہربان وشفیق ہوگی۔ جو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد (۱۰۰) بار پڑھےگا اس پر اللّٰه تعالی کی تمام مخلوق مہر بانی اور شفقت کرے گی۔ جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن (۵۵۵) بار پڑھتا ہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔ جو(يَارَحْمٰنَ الدُّنْيَاوَرَحِيْمَهَا) اکتالیس(۴۱) روز تک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہوگی ۔ جو شخص اسے روزانہ سو(۱۰۰) بار پڑھے اس کے دل میں شفقت پیدا ہو جاتی ہے یعنی یہ دل کی قساوت (سختی) کا علاج ہے۔ جس کسی کوکسی نا گوار کام کا اندیشہ ہو وہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللّٰه حفوظ رہے گا اگراسے لکھ کر پانی سے دھوکر پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

حضرت انس بن نضر کی شہادت