اسم اَلْوَھَّابُ کے خواص
اَلْوَھَّابُ
جوسات باراس اسم کو روز پڑھے گا مستجاب الدعوات ہوگا۔ جواس اسم کو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ ( ۱۴۱۴) مرتبہ پڑھے گا اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی۔
جو کوئی فقر و فاقہ سے پریشان ہو وہ اس اسم کی کثرت کرے الله تعالی اسے ایسی راحت عطا فرمائے گا کہ حیران رہ جاۓ گا۔
جو چاشت کی نماز کے بعد سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدہ میں سات بار (اَلْوَھَّابُ) پڑھے گا مخلوق سے بے پروا ہو جاۓ گا۔ جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت نماز پڑھے پھر سلام کے بعد سجدے میں جاکر (اَلْوَھَّابُ)ایک سو چار باراوراگر فرصت نہ ہوتو پچاس بار پڑھے مالدار ہو جاۓ گا۔
کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں سجدہ کر کے ہاتھ اٹھا کر سو بار اس کو پڑھے یہ عمل تین یا سات رات کرے انشاءاللہ العزیز حاجت پوری ہو جاۓ گی۔
جواسے عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے مقروض نہ رہے گا۔
جو شخص فقر وفاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھا۔ یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس بار پڑھا کرے تو اللہ تعالی اسے فقروفاقہ سے انشاءاللہ حیرت انگیز طریق پر نجات دے دیں گے۔
برکت کیلئے اس اسم کو (اَلْکَرِ یْمُ ذُوالطَّوْلِ ) کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
ہر چیز میں برکت کیلئے اس اسم کو( اَلْکَافِیْ) کے ساتھ ملا کر پڑھنا مفید ہے۔
جب کوئی مشکل پیش آئے کسی میدان میں جا کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر سو بار ( یَاوَھَّابُ) پڑھے ،انشاءاللہ مشکل آسان ہو جائے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں