اَلرَّزَّاقُ جو اس اسم کو نہار منہ بیسں مرتبہ پڑھنے کا معمول بناوے، الله تعالیٰ ایسا ذہن عطافرماتا ہے جو باریکیوں اور مشکلات کو سمجھ لیتا ہے۔ جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں نمازِ صبح سے پہلے دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا، الله تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے انشاءاللّٰہ کھول دیں گے ۔ بیماری اورمفلسی اس کے گھر میں ہر گز نہ آئے گی۔ پڑھنے کا آغازدا ہنے کونے سے کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔ جو فجر کے فرض وسنت کے درمیان اکتالیس دن تک ساڑھے پانچ سومرتبہ یہ اسم روزانہ پڑھے گا وہ دولت مند ہوگا۔ اس میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا اور اسم مبارک کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا شرط ہے۔ جو عشاء کی نماز کے بعد سرننگا کر کے ( یَارَزَّاقُ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ یَارَزَّاقُ) گیارہ بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ اکتالیس روز پڑھا کرے گا اس کیلئے رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ جو کوئی اس اسم کو پانچ سو پینتالیس بار روزانہ پڑھے گا ، رزق اس کا کشادہ ہوگا، اور کوئی دشواری اور در ماندگی نہ آئے گی ۔ جواس اسم کو روزانہ تنہائی میں ایک ہزار بار پڑھے گا انشاء اللہ خاص روحا...