اسم اَلْقَهَّارُ کے خواص
اَلْقَهَّارُ جس شخص کی کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں سرننگا کر کے ہاتھ اٹھا کر سوبار ( یَاقَھَّارُ ) کہےانشاءاللّٰہ اس کی حاجت پوری ہوگی۔ جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کر کے سات (۷) بار یَاقَھَّارُ پڑھے گا اللہ تعالی اسے غنی فرمادے گا۔ جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصہ میں دشمنوں کی ہلاکت کیلئے سو بار یہ پڑھے(یَاجَبَّارُ یَاقَھَّارُیَاذَاالْبَطّشِ الشَّدِيْدِ) پھر کہے( خُذْحَقِّىْ مِمَّنْ ظَلَمَنِیْ وَعْدًا ) کثرت سے اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ماسوالٰی الله کی عظمت دل سے جاتی ہے اور دشمنوں پر غلبہ ہوگا۔ چینی کے برتن پرلکھ کر اسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے عورت پر قادر نہ ہو سحر دفع ہوگا۔ جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ دنیا کی محبت جاتی رہےگی ،اور الله تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جائے گی اور خاتمہ بالخیر ہوگا ۔ جوکوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ بار پڑھا کرے الله تعالیٰ اسےامن وامان میں رکھے گا ،اور دشمن پر غالب ہوگا حاکم مہربان ہوگا ...