اشاعتیں

اسم اَلْقَابِضُ کے خواص

      اَلْقَابِضُ    جو اس اسم کو ہر روز تیسں بار پڑھے انشاءاللہ دشمن پر فتح ہو گی۔   جو کوئی اسے چالیس دن تک ہر روز چار یا چالیس نوالوں پر لکھ کر کھا لیا کرے گا وہ بھوک اور قبر کے عذاب سے محفوظ رہے گا اسی طرح زخم اور درد وغیرہ کی تکلیف سے بھی محفوظ رہے گا ،انشاءاللہ۔ جوکوئی اس اسم کو آدھی رات کے وقت پڑھا کرے  دشمن اس کا مقہور ہوگا۔

اسم اَلرَّزَّاقُ کے خواص

   اَلرَّزَّاقُ   جو اس اسم کو نہار منہ بیسں مرتبہ پڑھنے کا معمول بناوے، الله تعالیٰ ایسا ذہن عطافرماتا ہے جو باریکیوں اور مشکلات کو سمجھ لیتا ہے۔ جو شخص اپنے مکان کے چاروں کونوں میں نمازِ صبح سے پہلے دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرے گا، الله تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے انشاءاللّٰہ کھول دیں گے ۔ بیماری اورمفلسی اس کے گھر میں ہر گز نہ آئے گی۔ پڑھنے کا آغازدا ہنے کونے سے کرے اور منہ قبلہ کی طرف رکھے۔ جو فجر کے فرض وسنت کے درمیان اکتالیس دن تک ساڑھے پانچ سومرتبہ یہ اسم روزانہ پڑھے گا وہ دولت مند ہوگا۔ اس میں فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا اور اسم مبارک کے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنا شرط ہے۔ جو عشاء کی نماز کے بعد سرننگا کر کے ( یَارَزَّاقُ تَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ یَارَزَّاقُ) گیارہ بار اول و آخر درودشریف کے ساتھ اکتالیس روز پڑھا کرے گا اس کیلئے رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ جو کوئی اس اسم کو پانچ سو پینتالیس بار روزانہ پڑھے گا ، رزق اس کا کشادہ ہوگا، اور کوئی دشواری اور در ماندگی نہ آئے گی ۔ جواس اسم کو روزانہ تنہائی میں ایک ہزار بار پڑھے گا انشاء اللہ خاص روحا...

اسم اَلْوَھَّابُ کے خواص

   اَلْوَھَّابُ   جوسات باراس اسم کو روز پڑھے گا مستجاب الدعوات ہوگا۔ جواس اسم کو عشاء کی نماز کے بعد چودہ سو چودہ ( ۱۴۱۴) مرتبہ پڑھے گا اسے رزق کی فراخی نصیب ہوگی۔ جو کوئی فقر و فاقہ سے پریشان ہو وہ اس اسم کی کثرت کرے الله تعالی اسے ایسی راحت عطا فرمائے گا کہ حیران رہ جاۓ گا۔ جو چاشت کی نماز کے بعد سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدہ میں سات بار (اَلْوَھَّابُ) پڑھے گا مخلوق سے بے پروا ہو جاۓ گا۔ جو کوئی رزق کی فراخی چاہتا ہو، چاشت کے وقت چار رکعت نماز پڑھے پھر سلام کے بعد سجدے میں جاکر (اَلْوَھَّابُ)ایک سو چار باراوراگر فرصت نہ ہوتو پچاس بار پڑھے مالدار ہو جاۓ گا۔ کوئی بھی حاجت پیش آئے تو آدھی رات کے وقت گھر یا مسجد کے صحن میں سجدہ کر کے ہاتھ اٹھا کر سو بار اس کو پڑھے یہ عمل تین یا سات رات کرے انشاءاللہ العزیز حاجت پوری ہو جاۓ گی۔ جواسے عشاء کے بعد ساڑھے گیارہ سو بار پڑھے مقروض نہ رہے گا۔ جو شخص فقر وفاقہ میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یا لکھ کر اپنے پاس رکھا۔ یا چاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس بار پڑھا کرے تو اللہ تعالی اسے فقروفاقہ سے انشاءاللہ حیرت انگیز...

اسم اَلْقَهَّارُ کے خواص

    اَلْقَهَّارُ    جس شخص کی کوئی حاجت ہو وہ اپنے گھر یا مسجد میں سرننگا کر کے ہاتھ اٹھا کر سوبار ( یَاقَھَّارُ ) کہےانشاءاللّٰہ اس کی حاجت پوری ہوگی۔ جو اشراق کی نماز کے بعد سجدہ کر کے سات (۷) بار یَاقَھَّارُ پڑھے گا اللہ تعالی اسے غنی فرمادے گا۔ جس شخص کو دشمنوں سے خطرہ ہو وہ سورج نکلتے وقت اور رات کے آخری حصہ میں دشمنوں کی ہلاکت کیلئے سو بار یہ پڑھے(یَاجَبَّارُ یَاقَھَّارُیَاذَاالْبَطّشِ الشَّدِيْدِ) پھر کہے( خُذْحَقِّىْ مِمَّنْ ظَلَمَنِیْ وَعْدًا ) کثرت سے اس کا ذکر کرنے سے دنیا کی محبت اور ماسوالٰی الله کی عظمت دل سے جاتی ہے اور دشمنوں پر غلبہ ہوگا۔ چینی کے برتن پرلکھ کر اسے شخص کو پلایا جائے جو بوجہ سحر کے عورت پر قادر نہ ہو سحر دفع ہوگا۔ جو شخص دنیا کی محبت میں گرفتار ہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھے انشاءاللہ دنیا کی محبت جاتی رہےگی ،اور الله تعالیٰ کی محبت پیدا ہو جائے گی اور خاتمہ بالخیر ہوگا ۔ جوکوئی کسی ظالم سے ڈرتا ہو وہ اس اسم کو فرض نماز کے بعد تین سو چھ بار پڑھا کرے الله تعالیٰ اسےامن وامان میں رکھے گا ،اور دشمن پر غالب ہوگا حاکم مہربان ہوگا ...

اسم اَلْغَفَّارُ کے خواص

    اَلْغَفَّارُ   جو کوئی یَاغَفَّارُ کی مداومت کرے گا اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے، اور اس کے نفس کی بری خواہشات دور ہوں گی۔ جو یَاغَفَّارُ اِغْفِرُ لِئ ذُنُوْبِیْ جمعہ کی نماز کے بعد سو بار پڑھے گا اللہ تعالی اس کو بخش دے گا اورآخرت میں لطف و مغفرت کا حق دار ٹھہرائے گا۔ جوشخص نماز عصر کے بعد روزانہ یَاغَفَّارُ اِغْفِرْلِیْ پڑھے گا اللہ تعالی اس کو انشاءاللہ بخشے ہوۓ لوگوں کے زمرہ میں داخل کرے گا۔ جو اس اسم کو جمعہ کے بعد سو بار پڑھے گا تو مغفرت کے آثار پیدا ہوں گے تنگی دفع ہوگی اور بے گمان رزق ملے گا ۔ غصہ کرنے والوں پر یہ اسم پڑھا جاۓ تو ان کا غصہ زائل ہو جا تا ہے ۔

اسم اَلْمُصَوِّرُ کے خواص

    اَلْمُصَوِّرُ    اگر کوئی شخص سات دن تک روزہ رکھے اور غروب آفتاب کے بعد افطار سے پہلے اکیس بار یہ اسم مبارک پڑھ کردم کرے اور پانی بانجھ عورت کو پلائے تو انشاء اللہ اس کا بانجھ پن دور ہو جائے گا۔جواپنے بستر پر آ کر سات بار یہ اسم پڑھے پھر ہم بستری کرے تو اللہ تعالی اسے نیک اولاد عطا فرمائے گا اس کا بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جا تا ہے ۔ جو اس کا بکثرت ورد کرے اس کیلئے مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔ جوکوئی وضو کرنے کے بعد شہادت کی انگلی سے اس کو اپنی پیشانی پر لکھے تو جس سے ملاقات ہو وہ اس کا دوست ہو جائے ۔ جواسے پانی پر پڑھ کر دم کرے اور پی لے تو اعلیٰ مرتبہ پاۓ ۔

اسم اَلْبَارِیُ کے خواص

   اَلْبَارِیُ   طبیب اس اسم کو پابندی سے ہمیشہ پڑھے تو اس کے ہاتھ میں شفا ہوگی۔   جوکوئی ہفتہ کے دن اس کو سو بار پڑھے گا اللہ تعالی اس کو جنت الفردوس کی طرف لے جائے گا۔ جوکوئی اس اسم کو دوسو چوالیس بار پڑھے اس کی  جو بھی مراد ہوگی ، پوری ہوگی ۔  جوکوئی اس اسم پہ مداومت کرے گا حق تعالی اس کیلئے ایک مونس پیدا کرے گا۔   اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ ( اَلْبَارِیُ اَلْمُصَوِّرُ) پڑھے تو انشاء اللہ اولاد نر ینہ نصیب ہوگی ۔ اس کا بکثرت ذکر کرنے سے صنائع عجیبہ کا ایجاد آسان ہو جاتا ہے۔  جو شخص سات دن تک روزانہ اس کو سو بار پڑھے گا اللہ تعالی اسے امراض سے شفا اور آفات سے سلامتی عطا فرماۓ گا ۔

اسم اَلْخَالِقُ کے خواص

   اَلْخَالِقُ  جوشخص آدھی رات کے بعد ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ اس اسم مبارک کا ورد کرے گا، الله تعالی اس کے دل اور چہرے کو منور کر دے گا۔  جس کامال یا بیٹا گم ہو گیا ہواگروہ پانچ ہزار بار اس کا ورد کرے تو گمشدہ واپس آ جاۓ گا ۔  جوسات روز تک متواتر اس کوسو بار پڑھے، تمام آفات سے سالم رہے۔  جواسے ہزار بار پڑھے گا اسے اولاد نرینہ نصیب ہوگی۔ اگر کوئی شخص ہمیشہ( اَلْخَالِقُ) پڑھتا رہے تو  الله تعالی ایک فرشتہ پیدا کر دیتے ہیں، جو اس کی طرف سے عبادت کرتا ہے اور اس کا چہرہ منور رہتا ہے۔  جو کوئی لڑائی میں تین سو بار اس کو پڑھے گا اس کا دشمن مغلوب ہوگا ۔

اسم اَلْمُتَکَبِّرُ کے خواص

    اَلْمُتَکَبِّرُ   جو بغیر تھکے اسے کثرت سے پڑھتار ہے اسے بلند قدر ومنزلت نصیب ہوتی ہے اور کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا-  کسی کو بے حیائی سے روکنے کیلئے اس کا دس بار اس پر پڑھنا بہت مفید ہے۔  جو کوئی ہم بستری سے پہلے دس بار یہ اسم مبارک کو پڑھے اللّٰه جل شانہ اسے پر ہیز گار اور نیک فرزند عطا فرمائے گا۔  جو اس اسم مبارک کو ہر کام کے آغاز سے پہلے کثرت سے پڑھے گا اس کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔  جو اس کو اکیس مرتبہ پڑھے گا تو انشاءاللّٰہ خواب میں بھی نہیں ڈرے گا۔ جو اس کو چھ سو باسٹھ دن تک چھ سو باسٹھ مرتبہ روزانہ پڑھے گا صاحب صولت وسیاست ہوگا۔   جو دشمن سے ڈرتا ہو اس اسم کی مداومت کرے دشمن بد گوئی سے باز آجاۓ گا ۔

اسم اَلْجَبَّارُ کے خواص

 اَلْجَبَّارُ   1) جو شخص روزانہ صبح وشام دوسو پچیس مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا انشاءاللّٰہ ظالموں کے ظلم وقہر سے محفوظ رہے گا۔ 2) اگر کوئی بادشاہ اس کو پڑھا کرے تو دوسرا با دشاہ اس پر غالب نہ ہوگا ۔ 3) جو کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتا رہے وہ مخلوق کی غیبت اور بدگوئی سے محفوظ رہتا ہے، اور اللّٰه تعال اس کی ہر ظالم و جابر سے حفاظت کرتا ہے 4) اس اسم کے ساتھ (ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ )ملا کر پڑھنا بھی حفاظت کیلئے بہت مفید ہے۔

اسم اَلْعَزِيْزُ کے خواص

   اَلْعَزِيْزُ    1) جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ پڑھے گا اللّٰه تعالی اس کو معزز و متقی بنا دیں گے۔ 2) جو شخص نماز فجر کے بعد اکتالیس بار پڑھتار ہے، وہ انشاءاللّٰہ کسی کامحتاج نہ ہوگا اور ذلت کے بعد عزت پاۓ گا۔ 3) اگر لوگ رات کے آخری حصہ میں جمع ہو کر دو دو ہزار بار یہ اسم مبارک پڑھیں تو رحمت کی بارش ہوگی۔ 4) جو( يَاعَزِيْزُ مِنْ كُلِّ عَزِيْزٍ بِحَقٍّ یَا عَزِیْزُ) پڑھے تو تمام مخلوق میں عزیز ہوگا۔ 5) جو اس اسم کو چورانوے (94) دن تک چورانوے (94) مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کرے وہ معزوکامران رہے گا۔ 6) جواس اسم کو چار سو گیارہ دن تک دوسو بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھے گا اس کے سب کام درست ہو جائیں گے۔ 7) جوا کتالیس بار صبح کو حاکم کے پاس جانے کے وقت یَا عَزِیْزُ پڑھ لیا کرے حاکم مہربان رہے گا۔ 8) جو عشاء کے بعد دو سو بار یَا عَزِیْزُ یَا عَزِیْزُ پڑھ لیا کرے اللّٰه تعالی کی رحمت اس کی طرف متوجہ ہو جاۓ گی ۔ 9)جوکسی (دشمن) کے لشکر کی طرف ہاتھ کا اشارہ کر کے ستر بار یہ اسم مبارک پڑھے و لشکر اللّٰه تعالی کے حکم سے شکست کھا جاۓ گا۔

اسم اَلْمُهَیْمِنُ کے خواص

    اَلْمُهَیْمِنُ   1) جو کوئی غسل کرے پھر خلوت میں توجہ کے ساتھ نماز پڑھے اور سو بار یہ اسم پڑھے، اس کے دل میں نور پیدا ہوگا اور اس کی مراد پوری ہو جاۓ گی اور عالی ہمت ہو جاۓ گا۔ 2) جوکوئی اسے انتیس بار پڑھے گا اس کو کوئی غم نہ ہوگا ۔ 3) جو یہ اسم ہمیشہ پڑھتار ہے گا تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔

اسم اَلْمُؤْمِنَ کے خواص

    اَلْمُؤْمِنَ   1) جو کثرت سے اس کا ورد کرے اس کا ایمان قائم رہے گا اور مخلوق اس کی مطیع ومعتقد ہو جائے گی۔  2) جوکوئی روزانہ تین بار یہ اسم مبارک پڑھنے کا معمول رکھے اس کوکوئی خوف نہیں ہوگا۔  3) جو کوئی ایک سو چھتیس بار یہ اسم مبارک پڑھے، ظالموں کے ظلم اور جملہ آفات سے محفوظ رہے گا۔  4) خوفزدہ آدمی اگر فرضوں کے بعد چھتیس باراس اسم کا ورد رکھے تو اس کے جان ومال محفوظ رہیں گے۔ 5) جس پر خوف طاری ہو وہ یَاسَلَامُ یَا مُؤْمِنُ کا ورد رکھے خصوصاً مسافر اگر اس کا ورد رکھے تو اللّٰه تعالی کی طرف سے امن وسلامتی نصیب ہوگی ۔ 6) جو شخص کسی خوف کے وقت چھ سوتیسں باراس اسم کو پڑھے گا انشاء اللّٰه العزیز ہرطرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا  7) جواس اسم کو ایک سو پندرہ بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا ۔ انشاءاللّٰہ ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظا رہے گا   8)جو شخص اس اسم کو پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے اس کا ظاہر و باطن اللّٰه تعالی کی امان میں رہے گا

حضرت انس بن نضر کی شہادت

  قصہ حضرت انس بن نضر کی شہادت کا حضرت انس بن نضر ایک صحابی تھے جو بدر کی لڑائی میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔ ان کواس چیز کا صدمہ تھا اس پر اپنے نفس کو ملامت کرتے تھے کہ اسلام کی پہلی عظیمُ الشان لڑائی اور تو اس میں شریک نہ ہوسکا اس کی تمنا تھی کہ کوئی دوسری لڑائی ہو تو حوصلے پورے کردں۔ اتفاق سے احد کی لڑائی پیش آگئی جس میں یہ بڑی بہادری اور دلیری سے شریک ہوئے احد کی لڑائی میں اول اول تو مسلمانوں کو فتح ہوئی مگر آخر میں ایک غلطی کی وجہ سے مسلمانوں کو شکست ہوئی وہ غلطی یہ تھی کہ( حضور اکرم ) نے کچھ آدمیوں کو ایک خاص جگہ پر مقرر فرمایا تھا کہ تم لوگ اتنے میں نہ کہوں اس جگہ سے نہ ہٹنا کہ وہاں سے دشمن کے حملہ کر نے کا اندیشہ تھا جب مسلمانوں کو شروع میں فتح ہوئی تو کافروں کو بھاگتا ہوا دیکھ کر یہ لوگ بھی اپنی جگہ سے یہ سمجھ کر ہٹ گئے، کہ اب جنگ ختم ہو چکی اس لئے بھاگتے ہوئے کافروں کا پیچھا کیا جائے اور غنیمت کا مال حاصل کیا جائے۔ ۔ اس جماعت کے سردار نے منع بھی کیا کہ آپ کی ممانعت تھی تم یہاں سے نہ ہٹو مگران لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ آپ کاارشادصرف لڑائی کے وقت کے واسطے تھا، وہاں سے ہٹ ...

اسم اَلرَّحِیْمُ کے خواص

 اَلرَّحِيْمُ   جو ہر روز سو(۱۰۰) بار پڑھنے کا معمول بنائے اسے اللہ تعالی کی رحمت نصیب ہوتی ہے اور لوگوں کے قلوب اس کیلئے نرم ہو جاتے ہیں۔ جواس کا کثرت سے ورد کرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور زمانے کے مصائب سےمحفونا رہتا ہے ۔ جو کوئی ہر روز یہ اسم پانچ سو (۵۰۰) بار پڑھے گا دولت پائے گا اورالّٰلہ تعالی کی مخلوق اس پر مہربان وشفیق ہوگی۔ جو اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد (۱۰۰) بار پڑھےگا اس پر اللّٰه تعالی کی تمام مخلوق مہر بانی اور شفقت کرے گی۔ جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن (۵۵۵) بار پڑھتا ہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔ جو(يَارَحْمٰنَ الدُّنْيَاوَرَحِيْمَهَا) اکتالیس(۴۱) روز تک پڑھے گا اس کی حاجت پوری ہوگی ۔ جو شخص اسے روزانہ سو(۱۰۰) بار پڑھے اس کے دل میں شفقت پیدا ہو جاتی ہے یعنی یہ دل کی قساوت (سختی) کا علاج ہے۔ جس کسی کوکسی نا گوار کام کا اندیشہ ہو وہ (اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ) کو کثرت سے پڑھے انشاء اللّٰه حفوظ رہے گا اگراسے لکھ کر پانی سے دھوکر پانی کسی درخت کی جڑ میں ڈالا جائے تو پھل میں برکت ہوتی ہے ۔

اسم اَلرَّحْمٰنُ کے خواص

   اَلرَّحْمٰنُ    (۱) ہر نماز کے بعد سو(۱۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھنے سے قلب کی غفلت اور نسیان دور ہو جا تا ہے اور دنیا کے معاملات میں مدد کی جاتی ہے ۔ اس اسم کو کثرت سے پڑھنے والا ہرامر مکر وہ سے محفوظ رہتا ہے ۔ اسے لکھ کر اور دھوکر پلانے سے گرم بخار سے شفا نصیب ہوتی ہے ۔ جو کوئی اس اسم کو صبح کی نماز کے بعد دوسواٹھانوے(۲۹۸) بار پڑھے گا اللہ تعالی اس پر بہت رحم فرماۓ گا۔ جو کوئی اکتالیس دن تک روزانہ اکتالیس (۲۱) بار( يَارَحْمنَ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ وَ يَارَحِیْمَھُمَا) پڑھے گا اس کی ضرورت حاجت آسانی سے پوری ہوگی ۔ جو کسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ يَارَحِیْمُ ) پڑھتا جاۓ اللہ تعالی اسے ظالم کے شر سے بچالیتے ہیں اور خیر عطافرماتے ہیں ۔

اسم اَلْقُدُّوْسُ کے خواص

 اَلْقُدُّوْسُ جو کوئی ہزار (۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے گا سب سے بے پرواہ ہو گا (یہاں تک کہ ناجائز شہوت سے بھی) جوشخص دشمن سے بچنے کیلئے بھاگتے وقت اس کو کثرت سے پڑھے گا محفوظ رہے گا۔ جو سفر میں اس کی مداومت کرے گا کبھی نہیں تھکے گا۔ جو اس کو تین سوانیس (۳۱۹ ) بارشیر ینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلا دے تو دشمن مہربان ہو جائے گا۔ جوزوال کے بعد ایک سوستر (۱۷۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے اس کا دل منور ہو گا اور روحانی امراض سے پاک ہو جاۓ گا۔ جو کوئی چالیس (۴۰) دن تک خلوت میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار یہ اسم مبارک پڑھے گا اس کا مقصد حاصل ہوگا اور دنیا میں اس کی قوت تاثیر ظا ہر ہو جائے گی۔ اگر کوئی اس کو رات کے آخری حصہ میں ایک ہزار (۱۰۰۰) بار پڑھے تو بیماری اور بلا اس کے جسم سے دور ہو جاتی ہے .. نماز جمعہ کے بعد ایک سو پچاس(۱۵۰) بار( سبوح قدوس رب الملائكة والروح) کہ کر پھر اس کو ایک روٹی پرلکھ کر جو شخص کھاۓ دو تمام آفات سے محفوظ رہے گا اورا سے عبادت کی توفیق ہوگی۔ جو جمعہ کی نماز کے بعد( سُبُّوْحُٗ قُدُّوْسُٗ) روٹی کے ٹکڑے پرلکھ کر کھاتا رہے فرشتہ صفت ہوجاۓ گا۔

اسم اَلسَّلَامُ کے خواص

   اَلسَّلَامُ  جو ہمیشہ صبح کی نماز کے بعد ہزار(۱۰۰۰) بار اس اسم کو پڑھے گا اس کا علم زیادہ ہوگا ۔  اگر کوئی اس اسم کو ایک سو اکتالیس (141) بار یا ایک سو اکسٹھ (161) بار پڑھ کر بیمار پر دم کرے تو بیمار صحت پاۓ گا۔ جواس اسم کو کثرت سے پڑھے یا لکھ کر پاس رکھے دشمن سے بے خوف رہے گا۔  بیمار یا خائف اگر ایک سو گیارہ (111) بار پڑھ کر دم کرے تو بیماری اور خوف سے محفوظ رہے گا۔  یہ اسم مبارک چھ سونوے (۲۹۰ ) بارشیر ینی پر پڑھ کر دشمن کو کھلائے تو دشمن مہربان ہو جائے ۔  اگر کوئی ایک سوا کیس بار یہ اسم اور (سَلٰمُٗ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ) کسی مریض پر پڑھے تو مریض شفاء پاۓ گا۔  اگر کوئی شخص مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ اسم ایک سو چھتیسں(136) بار اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ مریض سن لے تو انشاءاللہ اس کو شفاء ملے گی۔  ہر فرض نماز کے بعد پندرہ مرتبہ(اَللّٰهُمَّ يَاسَلَامُ سَلِّمْ) پڑھتا رہے ہر طرح کی سلامتی ہوگی۔ جو کوئی کثرت سے اس اسم کو پڑھتا رہے گا انشاءاللہ ہر آفت سے محفوظ ...

حضرت ابوذرغفارى ؓ کا اسلام

 حضرت ابوذرغفارى ؓ مشہور صحابی ہیں جو بعد میں بڑے زاہدوں اور بڑے علماء میں  سے ہوئے حضرت علی ؓ کا ارشاد ہے  کہ ابوذرغفارى ایسے علم  کو حاصل کیئے ہوئے ہیں  جس سے لوگ عاجز ہیں ۔ مگرانہوں نےاس کومحفوظ  کر رکھا ہے جب ان کو حضور اقدسﷺ کی نبوت کی پہلے پہل خبر پہنچی، تو انہوں نے اپنے بھائی کو حالات کی  تحقیق کے واسطے مکہ بھیجا کہ جوشخص ہے دعویٰ کرتا ہے کہ میرے پاس وحی آتی ہے اور آسمان کی خبریں آتی ہیں  اُس کے حالات معلوم کریں۔  اور اُس کے کلام کوغور سے سنیں۔ وہ مکہ مکرمہ آئے اور حالات معلوم کرنے کے بعد  اپنے بھائی سے ۔  جاکر کہا کہ میں نے ان  کو اچھی عادتوں اور عمدہ اخلاق کا حکم کرتے دیکھا  اور ایک ایسا کلام سنا جو نہ شعر ہے نہ کا ہنوں  کا کلام ہے۔ حضرت اَبُوذرغِفاریؓ کی  اس مجمل بات سے تشفی نہ ہوئی تو خودسامانِ  سفر کیا۔ اور مکہ پہنچے  اور سیدھے مسجد حرام  میں گئے۔ حضور کو پہچانتے نہیں تھے اور کسی سے  پوچھنا صحت کے خلاف سمجھا، شام تک اسی حال  میں رہے۔ شام کو حضرت علی ؓ    نے دیکھاکہ ...

حج حدیث کی روشنی میں

 حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللہ کیلئے حج کرے اس طرح کہ اس حج میں نہ رفث ہو (یعنی فحش بات) اور نہ فسق ہو (یعنی حکم عدولی ) وہ حج سے ایسا واپس ہوتا ہے جیسا اس دن تھا جس دن ماں کے پیٹ سے نکلا تھا۔  فائدہ:۔ جب بچہ پیدا ہوتا ہے وہ معصوم ہوتا ہے کہ اس پرکوئی گناہ ،کوئی لغزش کسی قسم کی داروگیر کچھ نہیں ہوتی ۔ یہی اثر ہے اس حج کا جو اللہ کے واسطے کیا جاۓ ۔ فضائل نماز کے شروع میں مضمون گزر چکا ہے کہ علما کے نزدیک اس قسم کی احادیث سے صغیرہ گناہ مراد ہوا کرتے ہیں۔اگر چہ حج کے بارہ میں جو روایات بکثرت وارد ہوئی ہیں ان کی وجہ سے بعض علما کی تحقیق ہے کہ حج سے مغائر ، کہائر سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اس حدیث پاک میں تین مضمون ذکر فرماۓ ہیں، اول یہ کہ اللہ کے واسطے حج کیا جاۓ ، یعنی اس میں کوئی دنیوی غرض ،شہرت، ریا وغیرہ شامل نہ ہو۔ بہت سے لوگ شہرت اور عزت کی وجہ سے حج کرتے ہیں وہ اتنا حرج اور خرچ ثواب کے اعتبار سے بے کار ضائع کرتے ہیں اگر چہ حج فرض اس طرح بھی ادا ہو جاۓ گا لیکن اگر محض اللہ کی رضا کی نیت ہوتو فرض ادا ہونے کے ساتھ کس قدر ثواب ملے ۔ اتنی بڑی دولت کو محض چند لوگوں میں عزت کی ...